0
Wednesday 22 May 2019 21:23

موجودہ حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں، وہ خود اپنے وزن سے گرے گی، نبیل گبول

موجودہ حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں، وہ خود اپنے وزن سے گرے گی، نبیل گبول
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر نبیل گبول نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں وہ خود اپنے وزن سے گرے گی، عمران خان قوم سے کئے گئے ہر وعدے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، ان کے فیصلے ذاتی نہیں ہیں، یہ پاکستان کے سب سے کمزور وزیراعظم ہیں۔ خصوصی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمارا نعرہ ہے غریب کو بچاؤ اور ملک کو بھی بچاؤ، عمران خان کی حکومت نے غریبوں کا تباہ کردیا ہے، عمران خان کی حکومت صرف سات ووٹوں پر کھڑی ہے گرانا بڑی بات نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب لوگ سڑکوں پر آئیں گے سول نافرمانی بھی ہوگی، اے پی سی میں حکومت گرانے کا فیصلہ ہوجائے گا، یہ حکومت 2020ء تک نہیں رہے گی، نیا وزیراعظم آئے گا۔

نبیل گبول نے کہا کہ چیئرمین نیب نے جو گفتگو کی ہے وہ عمران خان کی زبان لگ رہی تھی، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بیرون ملک جانے پر شہباز شریف سے متعلق باتیں کیں، انہوں نے اپنے انٹرویو میں سیاسی باتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا چیئرمین نیب کو سیاسی گفتگو کرنے کا اختیار ہے؟ کیا چیئرمین نیب کو یہ کہنا زیب دیتا ہے کہ ریفرنس تیار ہے؟ نیب کو چاہیئے بیانات ترجمان کے ذریعے جاری کرے، چیئرمین نیب نے سیاستدانوں کو چور کہہ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 795779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش