0
Thursday 23 May 2019 17:57

اگر اپوزیشن سچ مچ متحد ہوتی تو الگ الگ احتجاج کی بات نہ کرتی، چوہدری سرور

اگر اپوزیشن سچ مچ متحد ہوتی تو الگ الگ احتجاج کی بات نہ کرتی، چوہدری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، ہم اپوزیشن کے راستے میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کے فیصلے پر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن والے خود تقسیم ہیں اور عوام ان کے ساتھ نہیں، انھیں احتجاج کا حق ہے، رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔ چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا یہ اتحاد نظریاتی نہیں بلکہ مفاداتی ہے، یہ سب اپنے مفاد کے لیے جمع ہو رہے ہیں، اگر اپوزیشن سچ مچ متحد ہوتی تو الگ الگ احتجاج کی بات نہ کرتی۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ عمران خان عوام کے ووٹوں سے آئے ہیں، اور 5 سال حکومت کریں گے، عوام نے تحر یک انصاف کو 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے۔ انھوں نے سعودی عرب کی جانب سے مؤخرادائیگی پر تیل کی فراہمی کے اعلان پر کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پاکستان کو تیل دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گام زن ہے، اپوزیشن احتجاج کرتی رہے عوام ان کے ساتھ نہیں۔ خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ عید الفطر کے بعد اپوزیشن جماعتیں ایوان کے اندر اور باہر حکومت کے خلاف علیحدہ علیحدہ احتجاج کریں گی۔
 
خبر کا کوڈ : 795888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش