0
Saturday 25 May 2019 17:20

حکومت صرف ایک افطار کی مار تھی، بلاول بھٹو زرداری

وزیراعظم عمران خان کی نیب کو بلیک میلنگ کی مذمت کرتا ہوں
حکومت صرف ایک افطار کی مار تھی، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نیب کو بلیک میلنگ کر رہے ہیں جس کی مذمت کرتا ہوں۔ لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے رتو ڈیرو میں بچوں سمیت سیکڑوں افراد کے ایڈز مبتلا ہونے کے مسئلے پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز میں بہت فرق ہے، ایچ آئی وی کا علاج نہ ہو تو دس سال بعد ایڈز کا مسئلہ ہوسکتاہے، لاڑکانہ اور رتوڈیرو میں ایچ آئی وی کی وبا نہیں ہے، ہر کسی کو آگاہی ہونی چاہیے کہ وہ خود کو ایچ آئی وی سے بچا سکے۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ایچ آئی وی سزائے موت نہیں اس کا علاج ہو سکتا ہے اور علاج موجود ہے، اس کیلیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو انڈومنٹ فنڈ بنانےکی ہدایت کی ہے، بیماری کی زد میں آنےوالوں کیلیے علاج کی سہولت پہنچانی ہوگی تاکہ یہ نہ پھیل سکے، ایچ آئی وی کے متاثرین کو زندگی بھرعلاج کی سہولت دی جائے گی۔ پی پی پی رہنما نے بڑھتی مہنگائی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نالائقی کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں، حکومت ٹیکس کمی کی وجہ سے گیس بجلی کے بل بڑھا رہی ہے، نیب گردی اور ایف آئی اے کا نظام چلنے سے تاجر خوفزدہ ہیں۔ چیرمین نیب کے خلاف ویڈیو اسکینڈل کے بارے میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ہم پہلے یہ کہتے تھے کہ وزیراعظم عمران خان نیب پر دباؤ ڈال رہے ہیں لیکن اب وہ نیب کو بلیک میلنگ کرنے کی حد تک پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم کی نیب کو بلیک میلنگ کی کوشش کی مذمت کرتا ہوں، کیا وجہ ہے کہ صرف وزیراعظم کے معاونین خصوصی کے 2 چیلنز پر یہ خبر نشر ہوئی ہے، نیب کا قانون آمر کا بنایا گیا کالا قانون ہے۔ اپوزیشن کے ساتھ افطار ڈنر سے متعلق سوال کے جواب میں بلاول نے کہا کہ حکومت صرف افطار کی مار تھی، وزیراعظم ہاؤس سے چیخوں کی آوازیں آرہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 796241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش