0
Sunday 26 May 2019 17:01

لاہور پولیس نے یوم علیؑ کیلئے سکیورٹی پلان جاری کر دیا

لاہور پولیس نے یوم علیؑ کیلئے سکیورٹی پلان جاری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ یوم علی علیہ السلام کے حوالے سے جلوس کی سکیورٹی کیلئے لاہور پولیس کی جانب سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے  جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔اکیس رمضان کو اندرون لاہور میں یوم علی علیہ السلام کے حوالے سے نکالے جانے والے جلوس کا سکیورٹی پلان مکمل کر لیا گیا  ہے۔ لاہور پولیس کی جانب سے جلوس کی سکیورٹی کے لیے45 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، جن میں نو ایس پیز سمیت 170 لیڈیز پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ جلوس کو فل پروف سکیورٹی دینے کےلیے اندرون لاہور میں سنائپر بھی تعینات کیے جائیں گے جبکہ پیرو اور ڈولفن فورس بھی جلوس کے ملحقہ علاقوں  میں گشت کریں  گی۔

دوسری جانب ٹریفک  پولیس کی جانب سے بھی ٹریفک کا حتمی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے، پانچ سو سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔ جلوس کی جانب آنے والے راستوں کو مکمل طور پر بند کردیا جائے گا، آزادی فلائی اوور سے ٹریفک کو بادامی باغ لاری اڈا اور ریلوے سٹیشن کی طرف بھیجا جائے گا جبکہ کچہری چوک سے بھی ٹریفک گامے شاہ کی طرف نہیں آ سکے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 796401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش