0
Sunday 26 May 2019 23:14
محسن داوڑ اور علی وزیر پچھلے دنوں بلاول بھٹو سے جا کر ملے تھے

چیک پوسٹ پرحملہ کرکے تاثر دیا گیا ہے کہ پھر سے لاشیں چاہئیں؟ مراد سعید

چیک پوسٹ پرحملہ کرکے تاثر دیا گیا ہے کہ پھر سے لاشیں چاہئیں؟ مراد سعید
اسلام آباد۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں طویل جدوجہد کے بعد امن قائم ہوا، فوجی چیک پوسٹ پر حملہ سمجھ سے بالاتر ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں امن قائم ہوا، اس لئے وہاں کے لوگوں کو آج احتجاج کا موقع ملا مگر فوجی چیک پوسٹ پر حملہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں طویل جدوجہد کے بعد امن قائم ہوا، جو مطالبات ہم نے پارلیمنٹ میں پیش کئے اس کا حل بھی پیش کیا، طاقت، احتجاجی دھرنے، تشدد سے مطالبات حل کرنے کا مشورہ نہیں دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ محسن داوڑ اور علی وزیر پچھلے دنوں بلاول بھٹو سے جا کر ملے تھے، کیا انہوں نے راؤ انوار سے متعلق پیپلزپارٹی کے چیئرمین سے پوچھا کیونکہ آصف زرداری نے اُسے بہادر شخص قرار دیا۔

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ چیک پوسٹ پرحملہ کرکے تاثر دیا گیا ہے کہ پھر سے لاشیں چاہئیں؟ مگر ہم قبائلی عوام اور اُن کی قربانیوں کو کسی بھی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ یاد رہے کہ پی ٹی ایم کے منتخب اراکین اسمبلی نے آج میران شاہ کے علاقے بویا میں واقع خارکمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا، حملے کا مقصد گذشتہ روز حراست میں لئے گئے مشتبہ دہشت گردوں کو رہائی دلانا تھا، البتہ پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین حملہ آوروں کو جاں بحق کیا جبکہ علی وزیر سمیت 8 کو گرفتار کیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 796435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش