0
Thursday 30 May 2019 22:03

پی ٹی آئی کا قبائلی اضلاع کے امیدواروں کا اعلان، کرم سے سید اقبال میاں اور شاہد بنگش منتخب

پی ٹی آئی کا قبائلی اضلاع کے امیدواروں کا اعلان، کرم سے سید اقبال میاں اور شاہد بنگش منتخب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی سلیکشن بورڈ نے قبائلی اضلاع کے 16 نشستوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی سلیکشن بورڈ نے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے 16 نشستوں کا اعلان کردیا۔ پارٹی اعلامیہ کے مطابق پی کے 100 باجوڑ 1 کا ٹکٹ انورزیب جبکہ پی کے 101 باجوڑ 2 کا ٹکٹ اجمل خان کو دیا گیا۔ اسی طرح پی کے 102 باجوڑ 3 سے حامدالرحمن پارٹی امیدوار قرار دیاگیا۔ اعلامیہ کے مطابق پی کے 103 مہمند 1 کا ٹکٹ رحیم شاہ کو جبکہ پی کے 104 مہمند 2 سے محمداسرار امیدوار ہوگا۔ صوبائی نشست 105 کا ٹکٹ شاہد حسین اور پی کے 106 کا ٹکٹ امیرمحمد خان کو دیا گیا۔ پی کے 107 خیبر 3 سے محمد زبیر پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد کردیا گیا۔ پی کے 108 کرم 1 سے شاہد خان بنگش اور پی کے 109 کرم 2 سے سید اقبال میاں پارٹی امیدوار نامزد کردیا گیا۔ صوبائی نشست 110 اورکزئی کے لئے شعیب حسن اور پی کے 111 شمالی وزیرستان 1 سے محمد اقبال خان امیدوار نامزد کردیا گیا۔ پی کے 112 شمالی وزیرستان 2 سے اورنگ زیب خان جبکہ پی کے 113 جنوبی وزیرستان 1 کاٹکٹ افسرخان کو دیا گیا۔ پی کے 114 جنوبی وزیرستان 2 کے لئے نصیراللہ خان پارٹی امیدوار نامزدکردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پی کے 115 سابق فرنٹئیر ریجنز کے لئے عابدالرحمن پارٹی کا امیدوار نامزد کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 797124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش