0
Monday 3 Jun 2019 11:46

مقبوضہ کشمیر، راجناتھ سنگھ آج سیاچن کا دورہ کریںگے

مقبوضہ کشمیر، راجناتھ سنگھ آج سیاچن کا دورہ کریںگے
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزارت دفاع کا قلمدان سنبھالنے کے بعد پہلی بار ریاست جموں و کشمیر کا آج ایک روزہ دورہ کررہے ہیں۔ وزیر دفاع سیاچن کا دورہ کرنے کے علاوہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور وادی میں جنگجو مخالف آپریشنوں کے بارے میں جانکاری حاصل کریں گے۔ راجناتھ سنگھ آج سیاچن جائیں گے۔ ان کے ہمراہ فوجی سربراہ جنرل بپن راوت بھی ہوں گے۔ سیاچن کے علاوہ وزیر دفاع لیہہ میں 14ویں کور اور سرینگر میں 15ویں کور ہیڈکوارٹروں کا دورہ بھی کریں گے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کے اعلیٰ افسران راجناتھ سنگھ کو پاکستان کیساتھ لگنے والی لائن آف کنٹرول کی مجموعی صورتحال کے بارے میں آگاہ کریں گے نیز کشمیر میں ملی ٹینسی آپریشنوں کے بارے میں تفصیلات کی جانکاری دیں گے۔

راجناتھ سنگھ پہلے لیہہ پہنچے گے اور پھر سیاچن میں فیلڈ کمانڈروں کیساتھ آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ فوجی جوانوں کے ساتھ بھی بات چیت کرنے والے ہیں۔ سیاچن دنیا کا بلند ترین میدان جنگ ہے جہاں منفی درجہ حرارت 60 ڈگری تک جاتا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت نے گذشتہ 10 برسوں میں سیاچن کے میدان میں 163 اہلکاروں کو کھو دیا ہے۔ سیاچن پر بھارت اور پاکستان نے 1984ء میں فوج بھیجی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع کو  پاکستان کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کے جواب میں بھارت کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں پرزنٹیشن دی جائے گی۔ یاد رہے 14ویں کور چین  اور پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحد پر مامور ہے۔
خبر کا کوڈ : 797653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش