0
Wednesday 5 Jun 2019 21:37

نیول چیف کا عید کے روز کھلے سمندر میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز کا دورہ

نیول چیف کا عید کے روز کھلے سمندر میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ ہر قسم کے حالات میں ملکی سمندری سرحدوں کی حفاظت اور دفاع کیلیے تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے عید کے دن کھلے سمندر میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز کا دورہ کیا اور جہاز پر تعینات آفیسرز اور جوانوں کو عید کی مبارک باد دی اور ان کے بلند جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر دفاع وطن کی خاطر اپنے پیاروں سے دور کھلے سمندر میں عید منانے والے افسران اور جوان اس قوم کا فخر ہیں، دفاع وطن کے مقدس فریضے کو ذاتی خوشیوں پر مقدم رکھنا پاک بحریہ کی روایت رہی ہے، پاک بحریہ ہر قسم کے حالات میں ملکی سمندری سرحدوں کی حفاظت اور دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 798052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش