0
Friday 7 Jun 2019 15:22

ہنزہ، عطاء آباد جھیل میں لینڈ سلائیڈنگ سے آس پاس کے علاقوں میں گرد و غبار کا طوفان

ہنزہ، عطاء آباد جھیل میں لینڈ سلائیڈنگ سے آس پاس کے علاقوں میں گرد و غبار کا طوفان
اسلام ٹائمز۔ ہنزہ عطاء آباد جھیل میں لینڈ سلائیڈنگ، بلبل کسک پہاڑ کا ایک بڑا حصہ جھیل میں آ گرا جس کی وجہ سے ششکت اور گلمت گائوں کو گردو غبار نے اپنے لپیٹ میں لے لیا، شاہراہ قراقرم پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ لینڈ سلائیڈنگ سے اٹھنے والے طوفان کے نتیجے میں کے کے ایچ پر گاڑیوں کی آمدورفت آدھا گھنٹہ تک متاثر رہی۔ یاد رہے کہ عطاء آباد ہنزہ کے مقام پر 4 جنوری 2010ء کو پہاڑ کا بڑا حصہ گرنے کی وجہ سے مصنوعی جھیل بن گئی تھی، دریائے ہنزہ کا بہائو ساڑھے تین ماہ تک بن رہا تھا جس کی وجہ سے کئی گائوں پانی میں ڈوب گئے تھے، یہ جھیل اب بھی برقرار ہے جو کہ ایک سیاحتی مقام میں تبدیل ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 798249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش