0
Saturday 8 Jun 2019 09:26

شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، راجہ فاروق

شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی مرکزی عیدگاہ سے نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی کے شرکاء نے دربار شاہ عنایت قادری تک مارچ کیا۔ ریلی کے اختتام پر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق خان نے کہا کہ کشمیری عوام کی آزادی کے دن قریب ہیں، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ہم سب اسی طرح آزادی کے بعد سرینگر میں مل کر عید منائیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر وحشیانہ مظالم ڈھا کر اور حریت قیادت کو بلاجواز پابند سلاسل کر کے جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، عالمی برادری کو اس کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔ یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق خان، زاہد امین، چودھری لطیف اکبر، صاحبزادہ محمد سلیم چشتی، عتیق احمد رضا، مشتاق الاسلام، خواجہ فاروق احمد، شوکت جاوید میر، شیخ اظہر سمیت دیگر سیاسی و سماجی اور دینی رہنماؤں نے کی۔
خبر کا کوڈ : 798329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش