0
Saturday 8 Jun 2019 10:22

عید الفطر، ایل آر ایچ میں 14 ہزار اور خیبر ہسپتال میں 10 ہزار مریضوں کا علاج کیاگیا

عید الفطر، ایل آر ایچ میں 14 ہزار اور خیبر ہسپتال میں 10 ہزار مریضوں کا علاج کیاگیا
اسلام ٹائمز۔ عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں 14 ہزار اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 10 ہزار چار سو سے زائد مریضوں اور زخمیوں کو طبی خدمات کی فراہم کی گئیں دونوں ہسپتالوں میں 45 ہزار ٹیسٹ، ایکسرے، الٹرا سائونڈ اور سی ٹی سکین بھی کئے گئے۔ ایل آر ایچ کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق ہسپتال میں عید کے تینوں دن داخل مریضوں کے علاوہ حادثات میں زخمی اور بسار خوری سے متاثر افراد کو خدمات فراہم کی گئیں داخل اور ایمرجنسی مریضوں کے 38 ہزار مختلف ٹیسٹ، 100 بڑے اور 40 چھوٹے آپریشنز کئے گئے 1200 افراد کو ای سی جی کی سہولت فراہم کی گئی مائنر او ٹی میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ترجمان کے مطابق ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیمان خان، ڈین پروفیسر محمود نور اور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر طارق برکی نے مختلف شعبوں کو ہدایات جاری کی تھیں، جس کی روشنی میں عید سے قبل ہی ممکنہ حادثات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے انتظامات کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ کیس میڈیکل، گائنی، پیڈز اور ایکسیڈنٹ کے شعبوں میں آئے موٹر سائیکل حادثات کے زیادہ زخمیوں کو لایا گیا۔ ادھر خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ترجمان فرہاد خان نے عید دنوں کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10406 مریضوں کو خدمات فراہم کی گئیں 559 مریضوں کو داخل کیا گیا، 51 آپریشن کئے گئے 64 سی ٹی سکین، 577 ایکسرے، 796 الٹراسائونڈ اور 6792 لیبارٹری ٹیسٹ کئے گئے مریضو ں کو 259 بیگ خون بھی فراہم کیا گیا۔ عید کی چھٹیوں کے دوران ہسپتال میں مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ فیکلٹی ممبران، کنسلٹنٹس، ٹی ایم اوز، ہاؤس آفیسرز، نرسنگ اور پیرامیڈیکل ملازمین نے خصوصی ڈیوٹیاں انجام دیں۔ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر نیک داد خان اورایکٹنگ میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شعیب نے خود انتظامی اور دیگر امور کی نگرانی کی۔
خبر کا کوڈ : 798334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش