0
Sunday 9 Jun 2019 00:40

وطن واپسی کیلئے شہباز شریف لندن سے روانہ ہو گئے

وطن واپسی کیلئے شہباز شریف لندن سے روانہ ہو گئے
اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز وطن واپسی کے لیے برطانیہ سے روانہ ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل شہباز شریف وطن واپسی کے لئے لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پہنچے تاہم ان کی پرواز ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہو گئی تھی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 758 لندن ہیتھرو ٹرمینل تھری سے پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے پاکستان روانہ ہونا تھی تاہم ایئر ٹریفک کنٹرول کی اجازت نہ ملنے پر جہاز نے اڑان نہیں بھری۔ پی آئی اے مینجر ہیتھرو ائیر پورٹ کے مطابق پرواز نے تقریباً پاکستانی وقت 9 بج کر 57 منٹ پر ٹیک آف کیا۔ پاکستان روانگی سے قبل شہبازشریف نے لندن میں اپنے اہل خانہ اور مسلم لیگ نون کے کارکنوں سے ملاقات کی بعد ازاں  ہیتھرو ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمر کی تکلیف کے باعث  علاج کی غرض سے  لندن آیا تھا، میری تمام ٹسٹ رپورٹس تسلی بخش ہیں تاہم علاج ابھی جاری ہے۔ قائد حزب اختلاف  نے کہا کہ حکومت مخالف احتجاج کا فیصلہ تمام اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے ہو گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا ہر فورم پر سامنا کروں گا، میرے خلاف غلط خبریں پھلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں۔ واضح رہے کہ معروف نجی خبر رساں ادارے نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف نے وطن واپسی کا اپنا پروگرام موخر کر دیا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 798489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش