0
Thursday 13 Jun 2019 19:16

پشاور، منشیات کی سپلائی کی غرض سے شادی شدہ خاتون بیٹے سمیت اغوا

پشاور، منشیات کی سپلائی کی غرض سے شادی شدہ خاتون بیٹے سمیت اغوا
اسلام ٹائمز۔ تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود سے ایک شخص نے شادی شدہ خاتون کو دو سالہ بیٹے سمیت اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ملنگ شیر ولد رحمت شاہ سکنہ گڑھی قمر دین نے بھانہ ماڑی پولیس کو بتایا کہ وہ پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر ہے اور گزشتہ 5 ماہ سے ہنگو پولیس لائن میں کام کررہا ہے اور پندرہ بیس دن پشاور میں مقیم اپنے بیوی اور بچوں سے ملنے کے لئے آتاہے۔ ڈیڑھ ماہ قبل وہ گھر آیا، تو اسے معلوم ہوا کہ مشہور ہیروین فروش روح اللہ عرف لنڈے دیر کالونی میں واقع اس کے گھر میں منشیات رکھتاہے اس نے روح اللہ سے ملک کر اس کی منت سماجت کی لیکن وہ باز نہیں آیا اس دوران اس نے اپنی اہلیہ کو مارا پیٹا بھی لیکن وہ بھی روح اللہ کا ساتھ دیتی تھی اور اسکے لئے ضلع خیبر سے منشیات سمگل کر تی تھی اس کے بعد وہ دیرکالونی سے رہائش ترک کرکے گڑھی قمر دین آئے گزشتہ روز جب وہ گھر پہنچا تو اس کے بیٹے ابراہیم نے اسے بتایا کہ اس کی والدہ مسماہ نفیسہ اور دو سالہ بھائی گھر میں موجود نہیں ہیں۔ مدعی کا کہناہے کہ اس کی اہلیہ اور دو سالہ بیٹے کو روح اللہ نے ہی اغواء کیا ہے کیونکہ اس سے قبل وہ اپنی اہلیہ سے روح اللہ کے دیے گئے، متعدد موبائل برآمد کر چکا ہوں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف اغواء اور دیگر مقدمات درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی۔
خبر کا کوڈ : 799341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش