0
Friday 14 Jun 2019 22:25

سمندری طوفان وایو کراچی سے 410 کلو میٹر دور رہ گیا

سمندری طوفان وایو کراچی سے 410 کلو میٹر دور رہ گیا
اسلام ٹائمز۔ سمندری طوفان وایو اپنے آخری سفر پر رواں دواں ہے، سائیکلون کی رفتار میں انتہائی کمی آئی ہے لیکن اس کی شدت برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سمندری طوفان وایو کراچی کے جنوب سے 410 کلومیٹر دور ہے، تاہم کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہیں اور شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ شہر قائد میں ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کے باعث درجہ حرارت کی معمول سے زائد محسوس نہیں کی جائے گی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ سائیکلون وایو کی رفتار میں انتہائی کمی آئی ہے لیکن اس کی شدت برقرار ہے، سمندری طوفان وایو کراچی کے جنوب سے 410 کلومیٹر دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائیکلون 4 سے 5 کلومیٹر کی رفتار سے شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، سائیکلون کا پاکستان کی کسی بھی ساحلی پٹی سے ٹکرانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ 2 دن کے دوران سائیکلون سمندری میں ہی موجود رہے گا، یہ طوفان سمندر میں ٹھہراو کے بعد وہیں ختم ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 799504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش