0
Sunday 16 Jun 2019 20:06

سندھ اسمبلی سب جیل قرار دی جاچکی ہے، ہوسکتا ہے کابینہ وہاں رہنے لگے، فردوس شمیم نقوی

سندھ اسمبلی سب جیل قرار دی جاچکی ہے، ہوسکتا ہے کابینہ وہاں رہنے لگے، فردوس شمیم نقوی
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ کو وفاقی بجٹ میں 31 فیصد اضافے سے رقم مل رہی ہے۔ انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ اسمبلی سب جیل قرار دی جاچکی ہے، ہوسکتاہے کابینہ وہاں رہنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو وفاقی بجٹ میں 31 فیصد اضافے سے رقم مل رہی ہے، پھر وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت پیسے نہیں دیتی۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ مراد علی شاہ نے کہا کہ سیلز ٹیکس جمع کرنے کا اختیار سندھ کو دیں، ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا سیلز ٹیکس اسلام آباد میں جمع ہوگا، پاکستان کی سیاسی تاریخ کا انوکھا واقعہ ہوگیا، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے چیمبر کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔ سیکرٹری سندھ اسمبلی نے اسمبلی چیمبر کو سب جیل قرار دیئے جانے کی تصدیق کردی، آغا سراج درانی کو جیل سے اسپیکر چیمبر منتقل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 799842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش