0
Monday 17 Jun 2019 21:03

مودی کے طلب کردہ کل جماعتی اجلاس میں اہم معاملات پر تبادلہ خیال

مودی کے طلب کردہ کل جماعتی اجلاس میں اہم معاملات پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے ایک روز قبل کانگریس نے ملک میں بیروزگاری، کسانوں کی پریشانی، خشک سالی، پریس کی آزادی اور جموں کشمیر اسمبلی کے انتخابات کے فوری انعقاد کے مسائل کو حکومت کے سامنے رکھا۔ کل جماعتی میٹنگ جو بی جے پی حکومت نے طلب کی تھی، میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے ان تمام معاملات پر پارلیمنٹ میں بحث کامطالبہ کیا۔ میٹنگ میں وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر غلام نبی آزاد، کانگریس کے ادھیر چودھری، کے سریش، نیشنل کانفرنس کے ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور ترنمول کانگریس کے ڈیرک اوبرین موجود تھے۔ حزب اختلاف نے خواتین کی ریزرویشن بل کا معاملہ زور وشور سے اُٹھایا اور ترنمول کانگریس نے پارلیمنٹ کے روان اجلاس کے دوران اس بل کوپاس کرنے پر زور دیا۔

اپوزیشن نے وفاق کے کمزور ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دانستہ طور ریاستوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ غلام نبی آزاد نے میٹنگ کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ہم نے حکومت کو مبارکبار دی لیکن یہ بھی کہا کہ یہ نظریات کی جنگ ہے، یہ نظریات کی جنگ تھی اور یہ نظریات کی جنگ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس سیکولر طاقتوں کی بانی ہے اور یہ اُس روح کو زندہ و جاوید رکھنے کے لئے کام کرتی رہے گی چاہے حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ اقتدار سے باہر ہونے کے باوجود ہم کسانوں، مزدوروں اورخواتین کی ترقی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 799906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش