0
Monday 20 Jun 2011 12:41

پاکستان اور بھارت کو عدم اطمینان کو کم کرنا ہے، ایس ایم کرشنا

پاکستان اور بھارت کو عدم اطمینان کو کم کرنا ہے، ایس ایم کرشنا
نئی دہلی:بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دونوں ممالک کو عدم اطمینان کو کم کرنا ہے۔ نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کا کہنا تھا بھارت کی ہمیشہ یہ کوشش رہی کہ تمام پڑوسیوں سے تعلقات بہتر رہیں۔ خصوصی طور پر پاکستان سے گہرے روابط قائم ہوں۔ کرشنا نے کہا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی ختم ہو، تاکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے خرچ کی جانے والی رقم ملک، قوم اور خطے کی خوشحالی پر خرچ ہو۔ انہوں نے کہا کہ صومالی قذاقوں سے چھڑائے گئے بحری جہاز ایم وی سوئیز کے تنازعے پر بھی پاکستان سے بات چیت ہوئی ہے۔ افغانستان کے متعلق بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت افغانستان میں اہم کردار کر رہا ہے۔ تاہم پاکستان اور بھارت کو ملکر افغانستان کی مدد کرنی ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 79992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش