0
Thursday 20 Jun 2019 19:30

خیبرپختوںخوا، 20  ہزار سے زائد تنخواہ، گریڈ 7 کے سرکاری ملازم پر بھی انکم ٹیکس عائد

خیبرپختوںخوا، 20  ہزار سے زائد تنخواہ، گریڈ 7 کے سرکاری ملازم پر بھی انکم ٹیکس عائد
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا حکومت نے 20 ہزار سے زائد آمدنی اور گریڈ 7 یا زیادہ کے سرکاری ملازمین پر بھی انکم ٹیکس عائد کردیا۔ خیبرپختونخوا فنانس بل 2019 کے مطابق نئے ٹیکس کا اطلاق یکم جولائی 2019 سے ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 ہزارسے زیادہ اور50 ہزارسے کم ماہانہ آمدنی کے حامل افراد کو1200 روپے جبکہ 50 ہزار سے زیادہ اور ایک لاکھ سے کم ماہانہ آمدنی پر 1500 روپے ٹیکس دینا ہوگا۔ اسی طرح وفاقی اور صوبائی حکومت کے گریڈ 7 تا 22 کے ملازمین کو 6 مختلف سلیب کے تحت ایک ہزار تا 3 ہزار ٹیکس دینا ہوگا۔ فنانس بل کے مطابق 10 سے زائد ملازمین کے حامل پرائیویٹ کلینک یا ہسپتال پر 15000روپے سروس ٹیکس کے علاوہ نجی شعبے کے تعلیمی اداروں، ہسپتال، فٹنس سینٹرز، زراعت اور اشتہارات پر بھی ٹیکس عائد کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 800623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش