0
Saturday 22 Jun 2019 10:21

کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا ہے، مسعود خان

کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا ہے، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر باہم لازم و ملزوم ہیں، کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا ہے۔ ایوان صدر مظفرآباد میں پاکستان انسٹیٹیوٹ فارکنفلیکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز (PICSS) کے زیراہتمام ’’کشمیر، پاکستان اینڈ پاکستانیت’’ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو دفاعی، معاشی اور سیاسی اعتبار سے مضبوط اور مستحکم بنانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے اور اسی طرح پاکستان کے بغیر کشمیر کی کوئی شناخت نہیں، پاکستان کا کشمیریوں سے خونی، جذباتی اور روحانی رشتہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری جتنا خون دے چکے ہیں اُس خون کا قرض چکانا ہم پر واجب ہے اور وہ قرض کشمیر کی آزادی کی صورت میں ہی چکایا جا سکتا ہے۔ کشمیر کی جدوجہد آزادی کے پیچھے دو قومی نظریے کی طاقت موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 800834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش