0
Saturday 22 Jun 2019 17:24

پشاور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایمبولنس کے ذاتی استعمال کا نوٹس لے لیا

پشاور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایمبولنس کے ذاتی استعمال کا نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ہسپتال کے ڈائریکٹر اور ان کے خاندان کی جانب سے ایمبولنس کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں ایمبولنس کا غیر قانونی استعمال فوری بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ بورڈ آف گورنرز کی جانب سے ہسپتال کے ڈائریکٹرکے نام بھیجے گئے مراسلے میں ایمبولنس کے ذاتی استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر قانونی اور غیر اخلاقی قرار دیاگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 800946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش