0
Saturday 22 Jun 2019 18:50

علی رضا عابدی قتل کیس، ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

علی رضا عابدی قتل کیس، ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
اسلام ٹائمز۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنماء علی رضا عابدی کے قتل کے الزام میں گرفتار 2 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی، عدالت نے 3 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر 2 ملزمان ابوبکر اور محمد غزالی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ کیس میں تیسرے نامزد ملزم فاروق کی درخواست ضمانت پر سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کردیا گیا، جبکہ کیس میں ایک ملزم پہلے سے ہی ضمانت حاصل کرچکا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان پر علی رضا عابدی کے قتل میں سہولتکاری کا الزام ہے، علی رضا عابدی کو 25 دسمبر 2018ء میں انکے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 800967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش