0
Sunday 23 Jun 2019 18:56

کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 20 ملزمان گرفتار

کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 20 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سندھ رینجرز نے 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کھوکھراپار، کورنگی انڈسٹریل ایریا، سعودآباد، ماڈل کالونی، گلستانِ جوہر، عوامی کالونی، زمان ٹاﺅن اور ڈیفنس کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ رینجرز نے ماڈل کالونی کے علاقے میں ایک اور کارروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم احمد کو گرفتار کرلیا، جو علاقے میں منشیات فروشی میں ملوث ہے۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔ تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 801092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش