0
Tuesday 25 Jun 2019 13:43

ڈاکٹر قدیر خان کی نظربندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

ڈاکٹر قدیر خان کی نظربندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی اپنے کیس کی پیروی کیلئے خود پیش ہونے کی متفرق درخواست پر سماعت۔ عدالت نے متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے چودھری مدثر ایڈووکیٹ نےموقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ میں نظر بندی اور نقل و حرکت پر پابندی کیخلاف درخواست زیر سماعت ہے، وہ اپنے کیس کی پیروی کیلئے خود ہائیکورٹ میں پیش ہونا چاہتے ہیں، تاہم حکومت نے گھر میں نظر بند کر رکھا ہے اور نقل و حرکت کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت کیس کی پیروی کیلئے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے اور نظر بندی ختم کرکے نقل و حرکت کی اجازت دے۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے مرکزی مقدمے میں فریقین کے وکلاء کو 3 جولائی کو بحث کیلئے طلب کر لیا۔
خبر کا کوڈ : 801420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش