0
Wednesday 26 Jun 2019 17:09

قوموں کی ذہنی و فکری نشو و نما کیلئے علم کا حصول لازمی ہے، میرواعظ عمر فاروق

قوموں کی ذہنی و فکری نشو و نما کیلئے علم کا حصول لازمی ہے، میرواعظ عمر فاروق
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے قوموں کی ذہنی و فکری نشو و نما کے لئے تعلیم و تربیت اور علم کے حصول کو لازمی قرار دیا۔ انہوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے آنے والے کل کیلئے آج کی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے اپنے وسائل کو بروئے کار لائیں۔ نوشہرہ میں قائم Four Friends Public School کے زیر اہتمام منعقدہ ایک پُروقار تقریب میں خطاب کرتے ہوئے میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ ہمارے نونہالوں اور نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے اور وہ زندگی کے کسی بھی میدان میں دوسری قوموں کے مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج سے سوا سو سال پہلے جب پورا کشمیر ظلم و جفا، غربت و جہالت کے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں ڈوبا ہوا تھا تو اس وقت کے مرد آہن میرواعظ کشمیر علامہ رسول شاہ نے اسلامیہ اسکول کی بنیاد ڈال کر ظلم و جہالت کے خلاف ایک منظم جہاد کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج آپ دیکھ رہے ہیں کہ پورے کشمیر میں جگہ جگہ تعلیمی اداروں کا جال بچھا ہوا ہے جو ہر لحاظ سے خوش آئند ہے۔ اس سے قبل میرواعظ عمر جب گلی کدل پہنچے تو اسکول انتظامیہ طلباء اور مقامی لوگوں نے موصوف کا پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 801598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش