0
Thursday 27 Jun 2019 17:49

قراقرم یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں سیاحت اور مہمان نوازی کے موضوع پر تین روزہ عالمی کانفرنس کا آغاز

قراقرم یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں سیاحت اور مہمان نوازی کے موضوع پر تین روزہ عالمی کانفرنس کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ قراقرم یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں ماحول دوست سیاحت، کوہ پیمائی اور مہمان نوازی کے عنوان سے تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ یہ کانفرنس کے آئی یو ہنزہ کیمپس میں 27 تا 29 جون تک جاری رہے گی، کانفرنس کی اختتامی تقریب میں صدر مملکت جناب ڈاکٹر عارف علوی شرکت کرینگے۔ کانفرنس کے پہلے دن ڈاکٹر عمران راسلی وائس چانسلر سمٹ یونیورسٹی، ڈاکٹر عزیزان مارزوکی پروفیسر یونیورسٹی آف ملائیشیا، پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسنزئی، ڈاکٹر نیل بون، پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی نے اپنے مقالے پیش کیے۔ اس موقع پر پروگرام کے مہمان خصوصی گورنر جی بی راجہ جلال حسین مقپون نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے فیکلٹی اور خاص کر وائس چانسلر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے کے آئی یو ہنزہ کیمپس میں ایک اہم موضوع پر عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا، یقینا یہ کانفرنس سیاحت کے بارے میں یہاں کے عوام میں شعور اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہو گی، یہاں یہ بات بھی حوصلہ افزا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت نے سیاحت کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے، گلگت بلتستان جیسے جنت نظیر خطے میں سیاحت کے لامحدود مواقع موجود ہیں اور مجھے امید ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں یہاں سیاحت کا شعبہ مزید ترقی کے منازل طے کریگا۔
خبر کا کوڈ : 801870
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش