0
Tuesday 2 Jul 2019 16:33

پشاور، بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، 3 افراد جاں بحق 3 زخمی

پشاور، بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، 3 افراد جاں بحق 3 زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق عطا محمد گڑھی میں خلیل اور ناصر خان نامی اشخاص کے بچے آپس میں بنٹے (کانچ کی گولیاں) کھیل رہے تھے کہ کسی بات پر وہ آپس میں لڑ پڑے۔ بعد ازاں ناصر اس کی شکایت کرنے خلیل کے گھر گئے جہاں فریقین میں تکرار ہوگئی اور دونوں نے ایک دوسرے پر فائر کھول دیئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں فریق اول سے خلیل اور اس کا بیٹا آصف اللہ جبکہ فریق دوم سے ناصر، عادل، سہیل اور اسفندیار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بعد ازاں ناصر خان، عادل اور خلیل زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جبکہ باقی ایل آر ایچ اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کر دیں جبکہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 802688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش