0
Tuesday 21 Jun 2011 20:55

جدید سکولوں کے قیام سے علاقے میں تعلیمی انقلاب آئے گا، اکرام الحق

جدید سکولوں کے قیام سے علاقے میں تعلیمی انقلاب آئے گا، اکرام الحق
چلاس:اسلام ٹائمز۔ فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل اکرام الحق نے کہا ہے کہ چلاس پبلک سکول کو کالج کا درجہ دیا جائے گا اور ستمبر میں فرسٹ ائیر کی کلاسوں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا، دور دراز کے علاقے کے بچوں کی رہائش کے لئے جلد ہاسٹل تعمیر کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاک آرمی ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ معاشرے کو تعلیم یافتہ بنانے کے لئے بھی جدوجہد کر رہی ہے اور اسی مقصد کے تحت گلگت بلتستان میں استور، سکردو، گانچھے اور گلگت کے بعد دیامر میں بھی پبلک سکول اینڈ کالج کا قیام عمل میں لا رہی ہے جسکی براہ راست نگرانی آرمی کریگی اور سکول کے اخراجات ایف سی این اے اور گلگت بلتستان حکومت برداشت کریگی۔ اُنہوں نے کہا کہ رواں سال ستمبر میں چلاس پبلک سکول اینڈ کالج میں فرسٹ ائیر کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا اور دور دراز علاقوں کے بچوں کی رہائش کے لئے ہاسٹل تعمیر کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ اس سکول کے قیام سے ایک دو سالوں میں عوام تعلیمی لحاظ سے بہتری محسوس کرینگے، اساتذہ کو سکول چلانے کے لئے تربیت دی جائے گی اور جو اساتذہ کارکردگی نہیں دکھا سکیں گے اُنہیں تبدیل کر دیا جائے گا، ان سکولوں کے قیام کا بنیادی مقصد علاقے میں تعلیمی انقلاب برپا کرنا ہے۔ تقریب سے ڈپٹی کمشنر دیامر اور سکریٹری تعلیم سید ہادی نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 80293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش