0
Friday 20 May 2011 20:32

اوباما اسرائیلی نیتن یاہو پر اعتماد نہیں کرتے، تعلقات تاریخ کے اہم موڑ پر، نیویارک ٹائمز

اوباما اسرائیلی نیتن یاہو پر اعتماد نہیں کرتے، تعلقات تاریخ کے اہم موڑ پر، نیویارک ٹائمز
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر اوباما اسرائیلی وزیراعظم پر اعتماد نہیں کرتے۔ اوباما اور نیتن یاہو کے تعلقات تاریخ کے ایک اہم موڑ پر آ گئے ہیں۔ امریکی اخبار "نیویارک ٹائمز" کے مطابق اوباما اور نیتن یاہو کے درمیان تعلقات ایک ٹرننگ پوائنٹ پر ہیں۔ اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو آج وائٹ ہاوٴس میں اوباما سے ملاقات کر رہے ہیں۔ اوباما کے عہدہ صدارت کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کی یہ ساتویں ملاقات ہو گی۔ دونوں رہنما یک دوسرے پر اعتماد نہیں کرتے۔ صدر اوباما اپنے ساتھیوں اور اتحادیوں سے کہہ چکے ہیں کہ انہیں نیتن یاہو پر یقین نہیں ہے کہ وہ امن معاہدے کے لئے تیار ہو جائیں۔ نیتن یاہو نے ہلیری کلنٹن سے اوباما کے متعلق شکایت کی ہے کہ انہوں نے اسرائیل کو ایک طرف لگا دیا ہے۔ اسرائیلی صدر اوباما کی تقریر سے سخت ناراض ہیں جس میں انہوں نے فلسطین کو 1967ء کے پہلے والی حالت پر تشکیل دینے پر زور دیا۔

خبر کا کوڈ : 73223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش