0
Monday 8 Jul 2019 21:57

پہلے سال ہی لوگ عمران خان کے جانے کی دعا کر رہے ہیں، بلاول بھٹو

پہلے سال ہی لوگ عمران خان کے جانے کی دعا کر رہے ہیں، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سیلکٹ کرنے والے بھی پریشان ہیں کس نالائق کو لے آئے ہیں۔ لوئردیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کے دلوں میں وہی زندہ رہ سکتا ہے،جس نے عوام کو اپنا مانا ہو، کیا آج کوئی ضیاء الحق اور پرویز مشرف کا نام لینے والا ہے، ضیاء اور مشرف کا دور صرف سیاہ دور کے نام سے یاد کیا جاتا ہے جبکہ عمران خان انصاف کی بات کرتے تھے آج ان کی سیاست انتقام کی سیاست ہے اور آج ہمارا مقابلہ سلیکٹڈ وزیراعظم سے ہے جو ہمارے حقوق چھیننا چاہتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لوگ پہلے ہی سال اس حکومت کے جانے کی دعا کر رہے ہیں، آج ہر طبقہ پریشان ہے، یہاں تک کہ عمران خان کو سلیکٹ کرنے والے بھی پریشان ہیں ملک کس نالائق کے حوالے کردیا اور آج ان کی نالائقی کو چھپانے کے لیے عوام پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے، اس عوام دشمن بجٹ میں، بجلی و گیس، دالیں، ڈالر، پیٹرول، دودھ اور دوائیں مہنگی کردی گئیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کو خوشحال کرنےکی بات کرتے تھے آج عوام کو معاشی بحران میں ڈال دیا ہے، یہ کہتے تھے لوگ مجھ ایماندار کو اس قدر ٹیکس دیں گے اور جب وزیراعظم بنوں گا، سب ٹھیک ہو جائے گا لیکن آج صورتحال اس کے برعکس ہے، عمران خان میڈیا کی آزادی کی بات کرتے تھے آج میڈیا کا گلا گھونٹ رہے ہیں، کہتے تھے خودکشی کر لوں گا لیکن آج معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان سن لو، میری پارٹی یا خاندان کو جیل بھیج دو لیکن اصولوں پر سمجھوتا نہیں ہو سکتا اور نہ ہی 18ویں ترمیم اور جمہوریت پر کوئی سمجھوتا ہو سکتا ہے، میں ذوالفقار علی بھٹو اور بےنظیر بھٹو کا مشن جاری رکھوں گا، عوام میری ہمت اور سرمایہ ہیں ہم سب مل کر قائد اور بھٹو کا پاکستان بنائیں گے، اس ظالم نئے پاکستان سے جان چھڑانی ہے۔
خبر کا کوڈ : 803917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش