0
Saturday 13 Jul 2019 10:14

نہم جماعت کی کتاب سے عقیدہ ختم نبوت کے الفاظ حذف کرنے پر مقدمہ درج

نہم جماعت کی کتاب سے عقیدہ ختم نبوت کے الفاظ حذف کرنے پر مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتاب میں عقیدہ ختم نبوت کے الفاظ حذف کرنے پر مقدمہ درج کر لیا۔ نہم جماعت کی مطالعہ پاکستان کی کتاب میں عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے الفاظ حذف کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور کے تھانہ نیو انارکلی پولیس نے جی ایف ایچ پبلشر اور دو مصنفین محمد حسین چودھری اور مسز اعظمی اعظم کیخلاف 295 سی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اختر بٹ کے بیان پر یہ مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے بدنیتی اور دانستہ طور پر کتاب کے صفحہ نمبر 5 سے ختم نبوت سے متعلق الفاظ حذف کیے۔ ملزمان کی اس حرکت سے شہریوں کی دل آزاری ہوئی اور مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔ ان کا یہ اقدام آئندہ نسلوں کو گمراہ کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے، ان کیخلاف کارروائی نہ ہونے کی صورت میں معاشرے میں انتشار کا خطرہ ہے۔ کتاب کی نظرثانی کے دوران ماہر مضمون نے اس غلطی کی نشاندہی کی اس کے باوجود ملزمان نے غلطی درست کئے بغیر کتاب شائع کی۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے مذکورہ کتاب پر پابندی لگا دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 804761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش