0
Sunday 14 Jul 2019 17:52

امریکی خوشنودی مقدم، پاکستان نے شمالی کوریا کے شہریوں کو ویزوں کا اجراء بند کردیا

امریکی خوشنودی مقدم، پاکستان نے شمالی کوریا کے شہریوں کو ویزوں کا اجراء بند کردیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے اسرائیل کے بعد ایک اور ملک کے شہریوں پر ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے، امریکی پابندیوں کے باعث شمالی کوریا کے شہریوں کو پاکستان کے ویزوں کا اجراء بند کر دیا گیا۔ تمام پاکستانی سفارت خانوں کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا۔ پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا کے شہریوں پر پاکستان داخلے پر پابندی عائد ہے۔ پاکستان کی جانب سے شمالی کوریا کے شہریوں کو ویزوں کا اجراء نہیں کیا جاتا۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا ہے کہ پاکستان شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کے حوالے سے مکمل عمل درآمد کررہا ہے، کسی شمالی کوریا کے شہری کو پاکستانی ویزہ جاری نہیں کیا گیا۔ کچھ روز قبل امریکا کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سی پیک منصوبے کو نشانے بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ امریکا نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی پابندیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے سی پیک منصوبوں کیلئے شمالی کوریا کے شہریوں کو ویزے جاری کر رہا ہے۔ شمالی کوریا کے شہریوں کو چینی کمپنیاں نوکری دے کر پاکستان لاتی ہیں اور پھر یہاں وہ مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ تاہم پاکستان نے ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں شمالی کوریا کے شہریوں کی آمد پر پابندی عائد ہے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے بھی امریکی رپورٹ کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کا احترام کرتا ہے۔ اسی لیے دنیا میں کوئی بھی پاکستانی سفارت خانہ شمالی کوریا کے شہریوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا۔ دوسری جانب وزارت خارجہ نے ایک مرتبہ پھر دنیا بھر میں موجود تمام پاکستانی سفارت خانوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی صورت کسی بھی شمالی کوریا کے شہری کو پاکستان کا ویزہ جاری نہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 805031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش