0
Tuesday 16 Jul 2019 15:27

عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، ڈاکٹر امجد علی

عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، ڈاکٹر امجد علی
اسلام ٹائمز۔ وزیر معدنیات خیبر پختونخوا ڈاکٹر امجد علی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی فلاحی منصوبوں پر خطیر فنڈز خرچ کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر معدنیات خیبر پختونخوا ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، جس سے حقیقی تبدیلی کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں سب کو حصہ دے رہے ہیں تاکہ احساس محرومی اور غربت کا صحیح معنوں میں خاتمہ ہوسکے۔ وزیر معدنیات خیبر پختونخوا نے کہا کہ وزیراعظم عمران کے وژن کے مطابق پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے کیلئے ہم سب نے مل کر آگے آنا ہوگا۔ ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی فلاحی منصوبوں پر خطیر فنڈز خرچ کر رہی ہے، جس کا واحد مقصد بغیر کسی لالچ اور پارٹی تعلق کے عوام کو فائدہ پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی محمود خان کے وژن کے مطابق سوات سے غربت مٹانے کیلئے سیاحت سمیت دیگر منصوبوں پر بھی کام جاری ہے جس کے اثرات تمام صوبے پر مرتب ہوں گے۔ وزیر معدنیات نے کہا کہ عوامی نمائندوں نے اپنے آپ کو متحرک کیا ہوا ہے، تاکہ لوگوں کے مسائل جلد سے جلد حل ہوسکیں۔
خبر کا کوڈ : 805340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش