0
Wednesday 17 Jul 2019 13:21

پشاور، منگیتر کی قاتلہ کو 14 سال اور آشنا کو عمر قید کی سزا

پشاور، منگیتر کی قاتلہ کو 14 سال اور آشنا کو عمر قید کی سزا
اسلام ٹائمز۔ مقامی عدالت نے آشنا کے ساتھ مل کر منگیتر کو قتل کرنے والی لڑکی کو 14 سال، جبکہ آشنا کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں  آشنا کے ساتھ مل کر منگیتر کو قتل کرنے والے ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے عدالت میں رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ مقتول امتیاز دبئی سے واپس آیا تو ملزمہ ریما نے اپنے آشنا ملزم سیاب کے ساتھ مل کر اسے قتل کر دیا، ملزمان کو موبائل ڈیٹا کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ عدالت نے سیاب کو عمر قید اور ملزمہ ریما کو 14 سال قید کی سزا سنا دی، جبکہ ملزم سیاب کو 5 لاکھ اور ملزمہ ریما کو 3 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 805485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش