0
Wednesday 17 Jul 2019 22:41

کشمیر گذشتہ 7 دہائیوں سے خاک و خون میں غلطاں ہے، سید علی شاہ گیلانی

کشمیر گذشتہ 7 دہائیوں سے خاک و خون میں غلطاں ہے، سید علی شاہ گیلانی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے کشمیری عوام کے نام اپنے فکر انگیز پیغام میں کہا کہ وادی گلپوش پچھلی 7 دہائیوں سے خاک و خون میں غلطاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چہار سو تباہی و بربادی کا ننگا ناچ بڑی ڈھٹائی سے جاری ہے۔ انہوں  نے کہا کہ مصیبتوں اور عذاب و عتاب میں گری یہ قوم اب ایک نئی لعنت کی دلدل میں دھنسی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قوم کی نس نس میں سراعت کرنے والی یہ نئی نحونت منشیات کے نام سے آج کل اخباروں کی شہہ سرخیوں میں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات میں ملوث افراد کا مضبوط مافیا ایک متحریک اور فعال نیٹ ورک کی بدولت سماج کے ہر طبقے کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

شراب کو ام الخبائث قرار دے کر سید علی گیلانی نے کہا کہ اس بدعت سے سالانہ 25 لاکھ نفوس موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں علماء کی طرف سے اس حوالے سے آگاہی اور اس پر غور و فکر کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وباء کو گھر، خاندان، محلہ، گاؤں، قصبہ اور معاشرے کی سطح پر روکنے کی ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ والدین پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر اُن کی حرکات و سکنات، ان کے دوست احباب اور روزمرہ کے معمولات پر گہری نظر رکھیں تاکہ شروع میں ہی اس وباء کے اثرات کو بھانپ کر اس پر روک لگا سکیں۔
خبر کا کوڈ : 805549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش