0
Thursday 18 Jul 2019 10:44

کشمیری نظربندوں کو رہا کیا جائے، اشرف صحرائی

کشمیری نظربندوں کو رہا کیا جائے، اشرف صحرائی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر تحریک حریت کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے حذیف احمد بٹ سالوسہ کریری کو گرفتار کرکے پی ایس اے کے تحت جیل منتقل کرنے اور غلام حسن شاہ بومئی سوپور، عرفان احمد اور عبدالمجید لوگری پورہ کو عدالت کے احاطے میں گرفتار کرنے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ہر طرح سے تنگ کرنے اور انتقام لینے کے حربے اختیار کئے ہیں۔ سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں اشرف صحرائی نے کہا کہ حذیف احمد بٹ کے لواحقین کے کہنے کے مطابق نابالغ ہے۔ اس کی عمر صرف 14 سال ہے اور قانونی یا اخلاقی طور پر پی ایس اے کا اس پر اطلاق نہیں ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح تنظیم کے ارکان غلام حسن شاہ، عرفان احمد اور عبدالمجید لوگری پورہ کو پیشی پر عدالت میں حاضر ہوئے تھے اور جونہی وہ عدالت میں تاریخ دینے کے بعد اپنے گھروں کی طرف نکلے تو پولیس کی ایک جمعیت نے ان کو احاطہ عدالت میں ہی گرفتار کرکے تھانے میں نظربند کردیا۔ اشرف صحرائی نے عبدالوحید میر بانڈی پورہ کی ایک طویل عرصے سے نظربندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کی اہلیہ بھی مختلف عارضوں میں مبتلا ہے اور عبدالوحید گزشتہ 7 سال سے جرم بے گناہی کی سزا کاٹ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موصوف کی اہلیہ کے علاج و معالجہ کیلئے گھر میں کوئی فرد موجود نہیں ہے جبکہ بچے بھی نابالغ ہیں۔ انہوں نے تمام نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 805589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش