0
Friday 19 Jul 2019 17:45

بلوچستان محکمہ تعلیم کی گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف

بلوچستان محکمہ تعلیم کی گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان محکمہ تعلیم کی گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ فیلڈ افسران کے لئے خریدی گئی گاڑیوں میں مشیر تعلیم اور سیکرٹری سمیت غیر متعلقہ افراد مزے کر رہے ہیں۔ محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن بلوچستان نے ڈائریکٹوریٹ کیلئے 12 سے زائد مہنگی گاڑیاں خریدیں، ان گاڑیوں کی خریداری کا مقصد سرکاری کاغذات میں محکمے کے فیلڈ افسران کی صوبے کے دور دراز علاقوں میں سکولوں کا دورہ کرنا بتایا گیا ہے۔ خریدی گئی گاڑیوں کی ڈیلیوری کے بعد کئی گاڑیاں مشیر تعلیم اور سیکریڑی سمیت دیگر افسران کے زیراستعمال ہیں۔ متعلقہ حکام نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کی تعداد 16 سے زیارہ ہے جو کہ فیلڈز افسران کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ گاڑیاں محکمے کے نام پر ہیں جنہیں کوئی بھی چلا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق جو گاڑیاں خریدی گئی ہیں، ان میں سے کئی گاڑیاں پیمنٹ ہونے سے پہلے افسران نے شوروم سے نکلوالی تھیں۔ مشیر تعلیم اور سیکرٹری کو محکمہ ایس اینڈ جے اے ڈی سے بھی گاڑیاں ملی ہوئی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 805827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش