0
Tuesday 23 Jul 2019 18:54

این اے 205 گھوٹکی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

این اے 205 گھوٹکی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 گھوٹکی میں ضمنی الیکشن کیلئے آج پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع گھوٹکی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے شروع ہوا، جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار 980، جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 895 ہے۔ حلقے میں ضمنی انتخاب کیلئے 290 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے۔ این اے 205 میں ضمنی انتخاب کو شفاف بنانے اور امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کیلئے پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز اور پاک فوج کے اہلکار بھی تعینات کئے گئے۔

انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ 2018ء کے عام انتخابات میں این اے 205 سے سردار علی محمد خان مہر کامیاب ہوئے تھے، تاہم ان کے انتقال پر یہ نشست خالی ہوئی تھی۔ ضمنی انتخاب میں اصل مقابلہ آزاد امیدوار سردار احمد علی مہر اور پیپلز پارٹی کے سردار محمد خان مہر کے درمیان ہے۔ سردار احمد علی مہر سابق وفاقی وزیر انسداد منشیات سردار علی محمد خان مہر مرحوم کے صاحبزادے ہیں اور انہیں مہر گروپ کے علاوہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، تحریک انصاف اور حلقہ کے دیگر بااثر سیاسی حلقوں کی حمایت حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ : 806609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش