0
Wednesday 24 Jul 2019 22:42

عذاب خان کی صورت میں ملک میں سول ڈکٹیٹر شپ قائم ہے، نثار احمد کھوڑو

عذاب خان کی صورت میں ملک میں سول ڈکٹیٹر شپ قائم ہے، نثار احمد کھوڑو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے گھوٹکی کے ضمنی الیکشن میں پارٹی امیدوار محمد بخش مہر کی جیت کو وفاقی حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عذاب خان کی صورت میں ملک میں سول ڈکٹیٹرشپ قائم ہے۔ نثار کھوڑو نے اپنے بیان میں کہا کہ گھوٹکی این اے 205 میں محمد بخش مہر کی کامیابی پر پارٹی قیادت اور حلقے کی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے این اے 205 گھوٹکی انتخابات میں مہنگائی کا طوفان دینے والی سلیکٹڈ وفاقی حکومت اور اس کے امیدوار کو مسترد کردیا ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ تبدیلی اور عوام دشمن سرکار کا ڈراپ سین گھوٹکی سے ہوچکا ہے، اب جب جب عوام کو موقع ملے گا وہ پورے ملک میں تبدیلی سرکار کا ایسا ہی حشر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کرا کے کھلی آواز میں بتادیا گیا ہے کہ اب سلیکٹڈ حکمرانوں کے سلیکٹڈ محرے عوام دیکھنا بھی نہیں چاہتی، ملک بھر سے عوام کی ایک ہی آواز ہے گو عمران گو۔ پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ عذاب خان کی صورت میں ملک میں سول ڈکٹیٹر شپ قائم ہے، جس کا اب عوام  ہر موڑ پر مقابلہ کریں گے، تبدیلی سرکار کا پول عوام کے سامنے کھل چکا ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ سلیکٹڈ عمران خان کو اقتدار چھوڑ دینا چاہیئے اور ملک بھر میں شفاف انتخابات کروائے جائیں، عمران خان کے ہوتے ہوئے ملک صدیوں پیچھے چلا جائے گا اور ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری مزید بڑھے گی۔
خبر کا کوڈ : 806851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش