0
Thursday 25 Jul 2019 00:37

پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ ساجد جاوید کو بورس جانسن نے وزیر خزانہ بنا دیا

پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ ساجد جاوید کو بورس جانسن نے وزیر خزانہ بنا دیا
اسلام ٹائمز۔ نومنتخب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی کابینہ تشکیل دیتے ہوئے پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ ساجد جاوید کو وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز کردیا۔
ساجد جاوید برطانوی وزیر خزانہ کے عہدہ ہر فائز ہونے والے پہلے غیر سفید فام رکن پارلیمنٹ ہیں۔ وزیر خزانہ کا عہدہ برطانیہ میں وزیر اعظم کے بعد اہم ترین تصور کیا جاتا ہے، ساجد جاوید اس سے قبل ٹریزا مےکی حکومت میں وزیر داخلہ تھے۔ وزیر خزانہ کا منصب ملنے کے بعد ساجد جاوید نے کہا کہ یہ عہدہ میرے لیے اعزاز ہے، برطانوی وزارت خزانہ میں کام کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیر خزانہ یورپی یونین سے علیحدگی کی تیاری، قوم کو متحد کرنا اور معیشت کو اولیت بخش کر مواقع پیدا کرنا اہم ذمہ داریاں ہوں گی۔ خیال رہے کہ برطانوی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ بورس جانسن ملکہ کی منظوری کے بعد برطانیہ کے نئے وزیراعظم بن گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 806872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش