0
Saturday 27 Jul 2019 09:05

روسی ٹی وی آر ٹٰی کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر برطانیہ نے جرمانہ عائد کر دیا

روسی ٹی وی آر ٹٰی کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر برطانیہ نے جرمانہ عائد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ نے روسی ٹی وی آر ٹٰی کو سروس فراہم کرنے والے ذیلی نشریاتی ادارے  کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر تقریباً چار کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے میڈیا رگولیٹر آف کام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اے این او  ٹی وی نووستی کو برطانیہ کے نشریاتی قوانین کی خلاف کرنے پر تین کروڑ ننانوے لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ برطانیہ کے میڈیا رگولیٹرآف کام نے کہا کہ نشریات کی خلاف ورزی مارچ اور اپریل کے درمیان نیوز اور کرنٹ افیئرز کے مختلف پروگراموں میں کی گئی۔ یہ پروگرام  برطانیہ کے لیے جاسوسی کرنے والے سابق روسی آفیسر سریگی اور ان کی بیٹی یولیا سکپیلل کو زہر دینے کے معاملے، شام کی جنگی صورت حال اور یوکرین کی نازی جرمنی پر موقف حوالے نشر کیے گیے تھے۔ روسی ٹی وی آر ٹی  کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جرمانہ بلاجواز اور سراسر غلط ہے۔ اپنے ایک بیان میں آر ٹی کے ترجمان نے کہا کہ آف کام کی طرف سے جرمانہ ایسے موقع پر عائد کیا گیا ہے جب لندن کی ہائی کورٹ میں ان کی اپیل پر سماعت زیر التوا ہے۔ آر ٹی نے مزید کہا کہ جبکہ وہ نشریات کی مبینہ خلاف ورزی پر آف کام کی قانونی جارہ جوئی کو عدالت میں چیلنج کرچکا ہے اور کیس کی کورٹ میں سماعت سے پہلے اتنے بڑے پیمانے پر جرمانہ نامناسب اور غیر معمولی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 807310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش