0
Sunday 28 Jul 2019 20:51

غیبت امام زمانؑ میں ولی فقیہ اور مراجعین کا کرادر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

غیبت امام زمانؑ میں ولی فقیہ اور مراجعین کا کرادر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ اتحاد اور وحدت کا فروغ ہمارا منشور ہے، امام خمینی نے بھی تمام مکاتب فکر کو اتحاد کی دعوت دی اور اسی وحدت کی بدولت ایران میں انقلاب برپا ہوا۔ وہ لاہور میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے زیراہتمام تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی سربراہ، رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی بھی موجود تھیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم خواتین کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے، کیونکہ ایک عورت کی تربیت پورے خاندان کی تربیت ہے اور تربیتی ورکشاپس کا یہ سلسلہ لاہور سے باہر دیگر اضلاع تک بھی پھیلا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اصلاح کا کام اپنی ذات سے شروع کریں، جس نے اپنی اصلاح کر لی اس نے معاشرے کی اصلاح کر لی۔

انہوں نے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے حوالے سے کہا کہ اسلام آباد کے پریڈ ایونیو میں شاندار اور تاریخی اجتماع ہوگا، جس میں ملک بھر سے عاشقان حسینی شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائد ؒ کے اسلوب و روش پر چلتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین آج بھی رہبر معظم انقلاب آیت اللہ خامنہ ای حفظہ اللہ کی زیر قیادت عالمی استعماری قوتوں کے ناپاک عزائم کے مقابل میدان عمل میں ڈٹی ہوئی ہے، غیبت امام زمانؑ میں ولی فقیہ اور مراجعین کا کرادر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ داعش جیسے وحشی گروہ کے مقابل آئمہ اطہارؑ کے مزارات مقدسہ اور اتبات عالیہ کا تحفظ اور دفاع ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای اور دیگر مراجعین کی بابصیرت قیادت کی بدولت ہی ممکن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ برسی میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں، تاکہ وحدت کا اظہار ہوسکے، ہمیں فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی، فرقوں سے قوم کا بہت نقصان ہوا ہے، ملت اسلامیہ کو سب سے زیادہ نقصان فرقہ واریت نے پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نظام ولایت مکتب تشیع کے درمیان نقطہ وحدت ہے۔ اسلام کو دین و سیاست کی جدائی نے نقصان پہنچایا۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے ہادی و امام ہدایت اور حکومت سمیت وادیوں میں کامل ہیں۔ محراب و ممبر کو مکتب سیاست دین الہیہ کی ترویج کیلئے استعمال کیا جاتا تو آج ہمارے اجتماعی حقوق غصب نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ ایم ڈبلیو ایم شہید قائد کی یاد کو زندہ رکھتے ہوئے سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی شہید کی 31ویں برسی کو شایان شان انداز میں منائے گی۔
خبر کا کوڈ : 807563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش