0
Monday 29 Jul 2019 15:08

پنجگور، دہشت گردوں کا ایف سی چوکی پر راکٹوں سے حملہ

پنجگور، دہشت گردوں کا ایف سی چوکی پر راکٹوں سے حملہ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گرڈ اسٹیشن پر واقع ایف سی کی چوکی پر دہشت گردوں نے 3 راکٹ فائر کئے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ شب رات گئے دیر تک پنجگور کے علاقے چتکان عیسئی میں گرڈ اسٹیشن پر واقع ایف سی چوکی پر نامعلوم افراد نے 3 راکٹ فائر کئے، جو کھلے میدان میں گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گئے۔ چوکی پر موجود سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے، تاہم کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
 
خبر کا کوڈ : 807756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش