0
Thursday 1 Aug 2019 12:16

دفعہ 35 اے کو خطرہ نہیں ہے، ستیہ پال ملک

دفعہ 35 اے کو خطرہ نہیں ہے، ستیہ پال ملک
اسلام ٹائمز۔ ریاست جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ کسی بھی سطح پر ایسا کوئی منصوبہ نہیں کہ دفعہ 35 اے کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں کہ بھارتی حکومت ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے ساتھ کوئی چھاڑ چھاڑ کررہی ہے۔ گورنر نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ 35 اے کے بارے میں کسی بھی سطح پر ایسا کوئی بھی منصوبہ نہیں ہے۔

ستیہ پال ملک نے کہا کہ لوگ جو سن رہے ہیں وہ مفادِ خصوصی رکھنے والے پھیلا رہے ہیں، اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی کو چاہیئے کہ وہ لوگوں سے ملے کیونکہ اُن کی جماعت کو مشکلات ہیں، میں اُن مشورہ دیتا ہوں کہ وہ مختلف مقامات کا دورہ کریں وہ ایک کمزور وکٹ پر ہیں۔ خصوصی پوزیشن کے دفاع پر کل جماعتی میٹنگ کے بارے میں گورنر نے کہا کہ ایسا کرنے سے کوئی کسی کو روک نہیں سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی میرے دوست کی بیٹی ہے، میں اُن کے بارے میں اور کچھ نہیں کہہ سکتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 808237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش