0
Thursday 1 Aug 2019 16:09

مقبوضہ کشمیر کی موجودہ کربناک صورتحال کیلئے این سی اور پی ڈی پی ذمہ دار ہے، انجینئر رشید

مقبوضہ کشمیر کی موجودہ کربناک صورتحال کیلئے این سی اور پی ڈی پی ذمہ دار ہے، انجینئر رشید
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید نے کشمیر کے سابق وزیراعلٰی عمر عبداللہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دفعہ 35 اے کے تحفظ کی خاطر فوری طور پر کل جماعتی اجلاس طلب کرے۔ انہوں نے موجودہ صورتحال کے لئے نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور پیپلز کانفرنس ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ایک دوسری پر الزامات عائد کرکے سیاسی مفادات حاصل کرنے کے بجائے متحدہ طور پر خصوصی پوزیشن کا دفاع کیا جائے۔ جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ کے مرکزی دفتر واقع سرینگر پر بلائی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید نے عمر عبداللہ پر زور دیا کہ وہ دفعہ 35 اے کے تحفظ کی خاطر فوری طور پر کل جماعتی اجلاس طلب کرے۔

جموں و کشمیر پیپلز یونائٹیڈ فرنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران انجینئر رشید کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس وقت بہت کم ہے لہٰذا ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنے کے بجائے متحدہ طور پر خصوصی پوزیشن کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دینا ہوگا۔ انجینئر رشید نے کہا کہ میں عمر عبداللہ پر زور دیتا ہوں کہ وہ فوری طور پر سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلائے جہاں تمام سیاسی پارٹیاں مشترکہ طور پر متفقہ لائحہ عمل تشکیل دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 808244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش