0
Friday 2 Aug 2019 17:38

سکردو میں اسد عاشورا کا جلوس اپنی منزل کیجانب رواں دواں، ایک لاکھ سے زائد عزادار شریک ہیں

سکردو میں اسد عاشورا کا جلوس اپنی منزل کیجانب رواں دواں، ایک لاکھ سے زائد عزادار شریک ہیں
اسلام ٹائمز۔ سکردو میں اسد عاشورا آج منایا جا رہا ہے، شہر بھر سے 30 سے زائد ماتمی جلوس برآمد ہوئے، جو حسینی چوک سے ہوتے ہوئے قتل گاہ شریف پہنچنا شروع ہوئے ہیں، ہزاروں عزاداروں نے قتل گاہ شریف میں جمعہ کی نماز ادا کی۔ اسد عاشورا کے جلوسوں میں ایک لاکھ سے زائد عزادار شریک ہیں، اسد مجالس میں پورے گلگت بلتستان اور ملک کے دیگر حصوں سے بھی ہزاروں عزادار سکردو پہنچے تھے۔ شہر بھر سے 30 کے قریب ماتمی جلوس برآمد ہوئے، حسینی چوک پر ہزاروں عزاداروں سے آغا علی رضوی اور شیخ نیئر عباس مصطفوی نے خطاب کیا، انہوں نے اپنے خطاب میں اتحاد امت اور ملت کی بیداری پر زور دیا۔ عاشورا کے جلوسوں کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس اور جی بی سکائوٹس کے سینکڑوں اہلکار تعینات ہیں۔ دوسری جانب کھرمنگ اور شگر کے کئی علاقوں میں بھی اسد عاشورا آج منایا جا رہا ہے۔ گمبہ سکردو میں 28 جولائی کو منایا گیا تھا، روندو میں 30 جولائی اور یکم اگست کو اسد عاشورا منایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 808471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش