0
Tuesday 6 Aug 2019 18:55

شریف خاندان کے کرپٹ اقتدار نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، خرم نواز

شریف خاندان کے کرپٹ اقتدار نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، خرم نواز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے خرم نواز گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب جاتی امراء میں مودی کا شریف خاندان سرخ قالین بچھا کر پرتپاک استقبال کر رہا تھا، تب شوباز کہاں تھا۔ اس وقت اسے ظلم کا شکار کشمیری مائیں، بہنوں کے تار تار دوپٹے یاد کیوں نہیں آئے، منافق اور کرپٹ حکمرانوں نے مقدمہ کشمیر کو کمزور کیا، اقوام متحدہ کشمیر کی صورتحال کے جائزہ کیلئے خصوصی مشن بھیجے، کشمیری اور پاکستان کے عوام بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو قبول نہیں کریں گے۔ دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماءوں بشارت جسپال، فیاض وڑائچ اور عارف چودھری نے شوباز شریف کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شوبازی پر شدید ردعمل میں کہا کہ قوم کا حافظہ اتنا بھی کمزور نہیں کہ وہ شریف خاندان کی نریندر مودی کیساتھ محبتوں کو بھول جائیں، مودی کے ساتھ پگڑیاں تبدیل کرنیوالے اور مری کے ریسٹ ہاوسوں میں خفیہ ملاقاتیں کرنیوالے آج کس منہ سے مودی کیخلاف باتیں کرتے ہیں، قوم شریف لٹیروں کے دھوکے میں نہیں آنے والی۔

فیاض واڑئچ نے کہا کہ نواز شریف نے 5سال وزارت خارجہ اپنے ہاتھ میں رکھ کر بھارت کو عالمی سطح پر پاکستان کیخلاف مورچہ زن ہونے کا موقع فراہم کیا اور کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا، شریف خاندان کے کرپٹ اقتدار نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، شہباز شریف بتائیں ن لیگ کے پانچ سال کے دور حکومت میں مسئلہ کشمیر کیلئے کیا خدمات انجام دیں، مولانا فضل الرحمن کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنا کر مسئلہ کشمیر کو سردخانے کی نذر کیا، آج کشمیری عوام جو دن دیکھ رہے ہیں اس میں منافق شریف خاندان کا پورا پورا حصہ ہے۔ انہوں نے اسے قوم کی بے بسی کہیں یا بے حسی شہباز شریف جیسے مداری جس وقت جو چاہیں کوئی نیا روپ دھار لیتے ہیں اور قوم انہیں آنکھیں بند کر کے سنتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سفارتی سطح پر کوئی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو اپوزیشن کے منافقوں کو اس مہم سے دور رکھیں، اکثریت پاکستان کے دشمنوں کی وظیفہ خوار ہے۔ رہنماوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کور کمانڈر کانفرنس کا اعلامیہ جاندار اور حوصلہ افزا ہے۔
خبر کا کوڈ : 809210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش