0
Wednesday 7 Aug 2019 23:22

ممکنہ بارشوں سے کراچی سمیت پورے سندھ میں بڑی تباہی آسکتی ہے، حلیم عادل شیخ

ممکنہ بارشوں سے کراچی سمیت پورے سندھ میں بڑی تباہی آسکتی ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے بارشوں کو گزرے 10 دن ہوگئے ہیں مگر کراچی کے مختلف علاقوں میں جمع ہوا پانی نہیں نکالا گیا، میرے حلقے احسن آباد، گل گوٹھ، و دیگر علاقوں میں ابھی تک پانی کھڑا ہوا ہے، پی ایس 99 کی مختلف مساجد اور مدارس میں گندا پانی ابھی تک کھڑا تھا، موثر حکمت عملی نہ بنائی گئی تو مزید بارشوں سے تباہی ہوگی۔ اپنے حلقہ پی ایس 99 کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ انہوں نے  کے ایم سی و واٹر بورڈ کی مشینری کے ہمراہ پورا دن جمع پانی کو نکلوانے کی کوشش کی ہے، جمعے سے مزید بارشوں کا امکان ہے اور پانی کا کھڑا ہونا بہت تشویش ناک ہے،جس سے کراچی سمیت پورے سندھ میں بڑی تباہی آسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، مزید بارشوں سے نمٹے کیلئے شہری حکومت کو ابھی سے حکمت عملی بنانا ہوگی، حکمت عملی نہ بنائی گئی تو یہ علاقے دوبارہ زیر آب آجائیں گے اور جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت میں محکموں کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ عوامی خدمت کا جذبہ دکھانے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 809471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش