0
Sunday 11 Aug 2019 16:51

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کا کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کا کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے کشمیر کی تازہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہفتے کے روز پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے جنرل محمد باقری کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر فوجی طاقت کے استعمال سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو جائے گی۔ انہوں نے کشمیر کے واقعات اور حادثات کے حوالے سے صبر و تحمل سے کام لینے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فریقین اس معاملے میں عوام کی منشا کے برخلاف کشمیر کی سرنوشت کے بارے میں کسی بھی عجلت پسندانہ فیصلے سے گریز کریں گے۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے پاکستان ایران سرحد کی تازہ ترین صورتحال اور دو طرفہ فوجی تعاون کے بارے میں بھی اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ نے ایران کی جانب سے کشمیر کی صورتحال اور مشترکہ سرحدی سیکورٹی پر توجہ دینے کی قدر دانی کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ ملنے والی سرحدوں کی سلامتی کو یقینی بنانے میں کوئی کوتاہی نہیں کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 810103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش