0
Monday 12 Aug 2019 19:16

یافث نوید ہاشمی کو بازیاب کرایا جائے، جبری گمشدگی ماورائے آئین اور خلاف ضابطہ ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

یافث نوید ہاشمی کو بازیاب کرایا جائے، جبری گمشدگی ماورائے آئین اور خلاف ضابطہ ہے، علامہ احمد اقبال رضوی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کی جانب سے کراچی پریس کلب پر ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ایڈووکیٹ یافث نوید ہاشمی سمیت سینکڑوں محب وطن شیعہ مسلمانوں کی جبری گمشدگی کے خلاف گفتگو کی۔ اس موقع پر آئی ایس او کے رہنماء محمد عباس اور ریحان اکبر بھی موجود تھے۔ رہنماؤں نے شیعہ علماء، اکابرین اور جوانوں کی جبری گمشدگی کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کیا جبکہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کی بھی بھرپور مذمت کی اور عالمی اداروں سے مسئلہ کشمیر پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ شیعہ افراد کی جبری گمشدگی ماورائے آئین اور خلاف ضابطہ ہے، گمشدہ افراد کو ماورائے عدالت گرفتار کرنا انتہائی افسوسناک عمل اور آئین پاکستان کی سنگین خلاف ورزی ہے، ملت جعفریہ نے وطن عزیز کی حفاظت و سلامتی کے لئے جانیں دیں اور دفاعی فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا، لیکن افسوس کی بات ہے کہ پاکستان بنانے والوں کے لئے پاکستان کی سرزمین تنگ کی جا رہی ہے، شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے ہم نے تمام قانونی راستے اختیار کئے مگر مقتدر اداروں نے ہماری شنوائی نہیں کی، اب اگر ہمارے یہ جوان بازیاب نہیں ہوتے تو ملک بھر میں احتجاج کریں گے اور اپنے جوانوں کو بازیاب کروا کر ہی دم لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 810220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش