0
Thursday 15 Aug 2019 13:21

کشمیر میں مذہبی حقوق پر پابندی دنیا بھر کے مسلمانوں کی توہین ہے، او آئی سی

کشمیر میں مذہبی حقوق پر پابندی دنیا بھر کے مسلمانوں کی توہین ہے، او آئی سی
اسلام ٹائمز۔ تعاون تنظیم اسلامی (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ او آئی سی کے سیکریٹیریٹ سے جاری اعلامیے میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے مذہبی آزادی پر قدغن لگائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ عید جیسے مبارک موقع پر بھی مقبوضہ جموں کشمیر میں مکمل لاک ڈاون رہا اور کشمیری اپنی مذہبی رسومات اور عبادات کی ادائیگی سے محروم رہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مذہبی حقوق کو سلب کرنا عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی توہین ہے۔ او آئی سی نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے اور مسلمانوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالے۔
 
خبر کا کوڈ : 810665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش